
میاں منشی کے ایم ایس ڈاکٹر عدنان القمر، میاں سرور، ملک وسیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ ان تمام کو عہدوں سے ہٹا کر شفاف انکوئری کا مطالبہ۔ محکمہ کے سہولتکاروں کی بچانے کی کوشش
لاہور (خبر نگار) میاں منشی ہسپتال لاہور کے 3سال سے غیر قانونی طور پر ایڈیشنل چارج کی بنیاد پر تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عدنان القمر کے خلاف محکمہ سپیشیلائرزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے انہوں نے میاں منشی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عدنان القمر، ڈسپنسر میاں سرور اور آفس سپرنٹنڈنٹ ملک وسیم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے ڈاکٹر عدنان القمر، میاں سرور اور ملک وسیم کو انکے عہدوں سے ہٹا کر شفاف انکوئری کروانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر 2 روز کے اندر انکے عہدوں سے نہ ہٹایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا ۔مظاہرین نے محکمہ ہیلتھ کے سامنے والی سڑک بلاک کی ، اور ڈاکٹر عدنان القمر کا پتلابھی نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے افسوس کا اظہار کیا کہ مذکورہ ایم ایس کے خلاف کرپشن کے حوالے سے درجنوں درخواستوں کے باوجود تاحال کوئی انکوئری نہیں کی گئی۔ انہون نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان القمر مافیا اور اسکے دیگر کارندوں میاں سرور اور ملک وسیم نے لوٹ مار کا باازر گرم کر رکھا ہے۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عدنان القمر، میاں سرور اور ملک وسیم نے گزشتہ3 سال میں8کروڑ روپے کے Tissue wipesکی خریداری ظاہر کرکے سرکاری خزانے کو لوٹا۔پانی صاف کر نے کے نام پر کروڑوں روپے کی کلورین کی گولیاںخرید لیں جبکہ ان گولیوں کی قطعا ضرورت نہ تھی کیونکہ ہسپتال میں فلٹرہشن پالنٹ پہلے سے موجود ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں کی ملکیتی CBC، کیمسٹری اینالائیزر، اور دیگر مشینیں بند کروا کر اپنی من پسند کمپنیوں کے ذریعے 10 کروڑ روپے سالانہ کی لوٹ مار کی گئی۔ ادویات کی مد سے فینسی اشیا کی خریداری ظاہر کرکے سالانہ20کروڑ روپے ہڑپ کر لیئے۔ ہینڈ سینیٹائزر ، سرفیس کلینر کے نام پر 4 کروڑ روپے خوردبرد کئے۔
ڈاکٹر عدنان القمر گزشتہ 3سالوں سے ایڈیشنل چارج پر تعینات جبکہ 6ماہ سے زیادہ کسی کو بھی ایم ایس کا اضافی چارج نہیں دیا جا سکتا۔ میاں منشی ہسپتال میں خریدا گیا سامان دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کروا کر انکے جعلی بل دوبارہ بنوا لئے گئے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہسپتال میں 6 سال کے سامان کی خریداری ظاہر کر کے کاغذوں میں ان تمام سامان کو ختم بھی کروا دیا۔








I can not believe it priligy online Amado zeFmyhqubKOImKcpN 6 19 2022
Dalteparin is an LMWH with many similarities to enoxaparin but with a different dosing schedule priligy canada