پاکستانتازہ ترینسیاست

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس،بلاول بھٹو زرداری بھارت جائیں گے

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ سربراہ اور انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، انڈیا، روس، پاکستان اور چار وسطی ایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔ اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق دعوت نامہ اسلام آباد میں انڈیا کے ہائی کمیشن کی جانب سے پہنچایا گیا تھا۔

یہ دعوت نامہ قبول کر کے بلاول بھٹو زرداری گزشتہ 12 برس میں پہلے پاکستانی وزیر خارجہ ہوں گے جو بھارت کا دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button