سٹیکاروبار

پاکستان شاپنگ فیسٹیول کی کامیابی میں لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور اور ان کی ٹیم نے بھر پور کردار ادا کیا ہے

لاہور(خبر نگار )ایونٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین اور سی ای او برینڈ ہب ذیشان علی ہاشمی نے کہاہے کہ پاکستان شاپنگ فیسٹیول کی کامیابی میں لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور اور ان کی ٹیم نے بھر پور کردار ادا کیا ہے جس پر ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی لاہور چیمبر معیشت کی بحالی اور کاروبار کی ترقی کے لئے اس طرح کے پروگرامز اور فیسٹیول کو پرموٹ کرتا رہے گا۔ انجمن تاجران غازی روڈ کے سینئر وائس چیئرمین حاجی فرمان کا کہنا تھا کہ فیڈرل چیمبر اور لاہور چیمبر آف کامرس تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی کاوشیں تیز کرے۔ حکومت تاجروں کو سہولیات فراہم کرے تاجر برادری ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت کا ساتھ دے گی۔ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے، خام مال کی امپورٹ پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے، ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے۔معیشت کی ترقی اور بحالی کے لئے اہم فیصلوں میں تاجر برادری کی قیادت کو شامل کیا جائے۔ ان خٰیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وقار احمد میاں،چوہدری شفیق، علی حسن و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button