جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب نے 40پولیس شہداء کی فیملیز کو گولڈ جبکہ 40غازیوں کی سلور میڈلز سے عزت افزائی کی

دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

پنجاب پولیس کے شہداء اور غازی محکمہ کافخر اور قیمتی سرمایہ ہیں جن کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی احسن روایت ہے۔ آئی جی پنجاب

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاہے کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے شہداء اور غازی محکمے کافخر اور قیمتی سرمایہ ہیں جن کی لازوال خدمات کے اعتراف میں محکمہ گولڈ اور سلور میڈلز کے ساتھ انکی عزت افزائی کر رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ یہ میڈلز شہداء اور غازیوں کی شجاعت،جذبہ خدمت اور فرض شناسی کے جواب میں محکمہ کی جانب سے خصوصی اعزا ز ہے اور پنجاب پولیس اپنے بہادر شہداء و غازیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ غازیوں کی جلد از جلد بحالی کیلئے بہترین علاج معالجے کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جس کے تحت بہترین اداروں میں انکو علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہیں جبکہ شہداء کے بچوں کی تعلیم، صحت اور روزگار سمیت ہر ممکن ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے 40شہداء انسپکٹر زرانا شاہد حسین،فاروق احمد، سب انسپکٹر زاصغر علی، محمد یوسف، محمد اسلم،احمد مختار، عبدالروؤف،اے ایس آئیزمحمد امین، محمد ادریس، محمد فیاض، غلام مصطفی،نذیر علی شاہ،ہیڈ کانسٹیبلان اللہ دتہ، محمداشفاق، دل محمد، فیصل رشیدجبکہ کانسٹیبلان ظفر اقبال،علی رضا نذیر، غلام مرتضیٰ، راشد منہاس، محمد عتیق، محمدخالد، تنویر احمد،ذوالفقار علی،نیاز احمد، بشیر احمد، منور علی،کمال احمد،محمد بشیر، علی خان، محمد لطیف،امتیاز حسین، غلام مصطفی، انتظار حسین، محمد اکرم ممتاز احمد، نثار منشا، حافظ محمد ندیم،ٹیپو فریداورمبشر ہارون کی فیملیز اورلواحقین کو گولڈ میڈل سے نوازا، اسی طرح چالیس غازیوں جن میں انسپکٹر زراشد امین،رانا ایاز،عتیق،سب انسپکٹر زناصر خان، اے ایس آئی نذیر احمد، وارث علی،آصف ادریس، ہیڈ کانسٹیبلان محمد عامر مقصود، احسان الحق،فہیم،غلام مصطفی، کانسٹیبلان عدنان اشرف، پرویز اقبال، محمد صدیق، محمد لطیف، اشتیاق احمد، محمد ریاض، نذیر احمد، محمد فیاض، شوکت علی، محمد ساجد، امجد علی، عمران علی، محمد سرور، تنویر احمد، محمد لقمان،نعیم انجم، غلام حسین،شہباز امتیاز، ذیشان احمد، محمد رضوان، محمد اعجاز الحق،محمد کامران، سیف اللہ، محمد ارشد، محمد علی،صداقت علی، سید عاطف رضا، عقیل اکرم اور ٹریفک وارڈن فہد حیات کو سلور میڈلز سے نوازاگیا۔

مزید برآں آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے50اہلکاروں سمیت131افسران واہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی۔انعامات حاصل کرنے والوں میں آئی جی پنجاب نے بہاولپور، سرگودھا، شیخوپورہ، راولپنڈی اور ڈی جی خان ریجن کے8انسپکٹرز، 46سب انسپکٹرز، 17اے ایس آئیز، 3ہیڈ کانسٹیبل اور 7 کانسٹیبلزاور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 50اہلکاروں کو فی کس 10ہزار روپے کیش اور سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔ آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی احسن روایت ہے اور اس کاسلسلہ محکمہ میں ہر سطح پر جاری رکھاجائے گا۔آئی جی پنجاب نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ غیر ملکی بالخصوص چینی شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کا فریضہ ہائی الرٹ ہو کر ادا کریں، چینی باشندوں کی رہائش گاہوں، دفاتر اور کام کی جگہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ،ڈی آئی جی پٹرولنگ اطہر وحید،ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ طیب حفیظ چیمہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button