سیاست

حکومت کا الیکشن سے فرار آئین اور جمہوریت کا قتل ہوگا

الیکشن ہی سے ملک میں سیاسی، معاشی اورعوامی مسائل کوحل کیا سکتا ہے۔

ملک میں انتخابات اور سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی کردار قابل فخر ہے۔سانحہ سوت میں شہید ہونے والے شہدا ء کے لواحقین کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔

لاہور(خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کا الیکشن سے فرار آئین اور جمہوریت کا قتل ہوگا۔الیکشن ہی سے ملک میں سیاسی، معاشی اورعوامی مسائل کوحل کیا سکتا ہے۔ ملک میں انتخابات اور سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی کردار قابل فخر ہے۔ ہماری قیادت ملک کو سیاسی، معاشی بحرانوں سے نجات کیلئے ملکی مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ڈائیلاگ پرآمادہ کررہی ہے۔ جماعت اسلامی انتخابات میں کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، اپنے جھنڈے اور نشان کیساتھ حصہ لے گی۔ ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری ہے اور دوسری جانب خوف،بدامنی اور حکمرانوں کی طفل تسلیاں ہیں۔ لوگ حکمرانوں کے جھوٹے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں اور کرپٹ اشرافیہ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ نام نہاد سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات اور پارٹی جھگڑوں میں الجھی ہوئی ہیں جس سے مسائل مزید الجھ رہے ہیں اور ملک لاوارث ہے۔ حکمرانوں نے عوام سے خوشیاں چھین لی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدملن تقریبات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ سانحہ سوت میں شہید ہونے والے شہدا ء کے لواحقین کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ سوات جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ اس موقع پر امیر لاہور نے ملکی سلامتی اور شہدا کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button