تعلیمسٹی

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلیوں پر دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(خبر نگار)
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں "گلیشیئرز، دریاؤں اور سمندر پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات” کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ منعقد کی گئی ورکشاپ کا انعقاد ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمینٹل سائنس، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کے اشتراک سے کیا گیا۔ ورکشاپ کی مالی معاونت پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کی۔ اس سلسلے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مشاہدے کے لیے پاکستان ویمن یونیورسٹی کلائمیٹ چینج کنسورشیم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سمیت فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، ایس بی کے وومن یونیورسٹی اور نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی شامل ہیں .
ورکشاپ میں سیکرٹری ماحولیات پنجاب ڈاکٹر ساجد محمود چوہان،
ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نادیہ ثاقب، وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد بشیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ ماحولیاتی سائنس ایک اہم شعبہ ہے اور پائیدار ماحول کا حصول باہمی تعاون سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے عالمی اثرات کا سامنا ہے خاص طور پر پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک اس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اس حوالے سے عالمی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کیا جا سکے اور پاکستان سمیت دنیا کو سیلاب کی تباہی کاریوں سے بچایا جا سکے۔

پروفیسر ڈاکٹر لیوس اوون، سربراہ میرین اینڈ ایٹموسفیرک سائنسز نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی، ٹیکٹونک اور موسمیاتی تبدیلی کو سمجھنے کے لیے مختلف جغرافیائی خطوں میں ریموٹ سینسنگ، فیلڈ طریقوں اور جیو کرونولوجی کا اطلاق موسمیاتی تبدیلی کی پیشگی تحقیق کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر عارفہ طاہر، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمینٹل سائنس نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا۔ ورکشاپ میں امریکہ سے پروفیسر ڈاکٹر پال لیو، پروفیسر ڈاکٹر کارلی ارینڈ، پروفیسر ڈاکٹر والٹر لبنسن، پروفیسر ڈاکٹر سٹیسی زانگ اور پروفیسر ڈاکٹر عرفان خان، پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ یاسر ،انجینئر ظفر وٹو سمیت فیکلٹی اور طالبات نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button