سٹیسیاست

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریگل چوک سے اسمبلی ہال تک مزدور ریلی نکالی گئی

مزدور طبقہ خوفناک معاشی مسائل کا شکار، حکومت اجرت کے قانون پر عمل درآمد کو یقین بنائے

لاہور (خبر نگار) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے حقوق کے لئے لاہور مال روڑ پر ریگل چوک سے اسمبلی ہال تک ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق، امیر جماعت اسلامی محمدجاوید قصوری اور نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی نے کی۔ ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت کی، لوگوں نے ہاتھوں میں مختلف قسم کے بینرز،فلکسز،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مزدوروں کو درپیش مسائل اور مطالبات درج تھے۔احتجاجی ریلی میں نوجوانوں کی بہت بڑی تعدا د بھی شریک تھی۔ریلی میں مچھیروں کے حقوق کے علمبر دار مولانا ہدایت الرحمان کی غیر قانونی گرفتاری پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فخر بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان کو فوری رہا کیا جائے۔حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مزدوروں کی آواز کو کبھی دبا نہیں سکتی۔ محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پاکستان میں جہاں ہر شخص کی زندگی مہنگائی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے وہاں مزدور طبقہ مکمل طور پر پس کر رہ گیا ہے، ان کو کوئی پرسان حال نہیں،مخدوش ملکی حالت کی بدولت بے روگازی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دنوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔ ان لوگوں کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے مزدور کی اجرت میں اضافہ تو کر دیا ہے مگر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا۔ اس حوالے سے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔مزدور طبقہ خوفناک قسم کے معاشی مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔12گھنٹے کی ڈیوٹی، عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔پورا نظام ہی مفلوج اور سرمایہ داروں کی رکھیل بن چکا ہے۔مفت آٹے کے نام پر موت بانٹی گئی، مرنے والوں میں سے کسی ایک کے گھر حکومتی نمائندہ نے جا کر دل جوئی نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button