سٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا شہر میں زیر تعمیر مختلف سپورٹس کمپلیکسز کا دورہ

کمشنر لاہور نے35 کنال پر مشتمل سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس ، 8کنال پر مشتمل تاجپورہ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر میں زیر تعمیر مختلف سپورٹس کمپلیکسز کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے35 کنال پر مشتمل سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس ، 8کنال پر مشتمل تاجپورہ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے جدیدترین سپورٹس کمپلیکسز میں ای لائبریریز کو بھی لازمی حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے کمشنرلاہور کو بریفنگ دی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مرد و خواتین کیلئے یہ لاہور کے بہترین و جدید ترین سپورٹس کمپلیکسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کو جلد مرحلہ وار کھولا جارہا ہے۔ پہلے مرحلہ میں دو سے تین سپورٹس کمپلیکسز کو کھولا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے متعلقہ ٹیموں کو اسپورٹس کمپلیکس کے کام کو جلد از جلد ہر لحاظ سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ان اسپورٹس کمپلیکس میں 17 سے زائد کھیلوں و جسمانی سرگرمیوں کی سہولیات موجود ہیں۔ان اسپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین کے لیے جم، سوئمنگ پول ، چائلڈ پلے ایریا اور جاگنگ ٹریک کی سہولیات موجود ہیں۔اسپورٹس کمپلیکس میں کیفے ٹیریا، انڈور اسپورٹس، بیڈ منٹن، ٹینس کورٹ ، اسنوکر، سکواش و دیگر سہولیات موجود ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کے فعال ہونے سے شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے بہتر پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ محمد علی رندھاوانے کہا کہ دوسرے مرحلے میں شہر کے مختلف مقامات پر قائم دیگر اسپورٹس کمپلیکسز کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button