پاکستانتازہ ترینجرم و سزا

پنجاب پولیس کچہ کے علاقے کو جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر سے پاک کرنے کے لئے سرگرم عمل

24روز سے جاری گرینڈ آپریشن میں جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانے مسمار، 28 کریمنلز گرفتار، 03 مارے گئے۔کچہ کے بیشتر علاقے میں قانون کی رٹ قائم کرکے امن و امان کی فضا بحال کر دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبرنگار)ا نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کچہ کے علاقے سے خطرناک ملزمان، دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خاتمے کیلئے پولیس ٹیموں کے ٹارگٹڈ آپریشنز بلا تعطل جاری ہیں اور اسی سلسلے میں رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے خطرناک ملزمان سجاول، سائیں داد اور سبزل لاٹھانی گینگ کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرکے کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ کچہ کے اندرونی علاقوں میں پولیس ٹیموں کی پیش قدمی جاری ہے اور مختلف علاقوں میں کچہ کریمینلز کے تعاقب و ٹارگٹڈ کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کچہ کے کریمینلز کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن چوبیسویں دن بھی جاری رہا جس میں پولیس نے اغواء برائے تاوان و دیگر سنگین جرائم کا بازار گرم رکھنے والے لاٹھانی گینگ کے سر گرم کارندوں سجاول، سائیں داد اور سبزل لاٹھانی کے خفیہ ٹھکانوں کا ٹریس کرتے ہوئے انہیں تباہ و مسمار کر کے نذر آتش کردیا ہے اور ان علاقوں کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے پولیس نفری تعینات کر دی ہے، پولیس نے جاری آپریشن کے دوران اب تک کچہ کریمینلز کے درجنوں خفیہ ٹھکانوں، کمیں گاہوں کو مسمار کیا ہے اور اس دوران مزاحمت و مقابلہ کرنے والے تین ملزمان ہلاک، اٹھائیس گرفتار ہو ئے جبکہ ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں خطرناک ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں

پولیس کامیاب حکمت عملی کے تحت کچہ کریمینلز کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہے جس میں پولیس اور کچہ کریمینلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہو رہا ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ کچہ کے بیشتر علاقے میں قانون کی رٹ بحال کرکے پائیدار امن کی فضا فراہم کر دی گئی ہے، عوام کی جان ومال کے تحفظ اور کچہ سے کریمینلز کا مکمل صفائے کیلئے پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کر رہی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button