پاکستانتازہ ترینسیاست

 عمران خان کی7 مقدمات میں ضمانت منظور 

 دو رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں وکیل بیرسٹر سلمان صدر نے دلائل دیے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نےکہا کہ ہم نے کہا تھا متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے پروٹیکشن دیں گے، آپ نے ابھی تک تفتیش بھی جوائن نہیں کی، آپ کو پہلی تاریخ سے باورکرایا تھا کہ ہم صرف پروٹیکشن دیں گے۔

عمران خان کے پٹیشنر اور وکیل کی معلومات کے مطابق ہم نے تمام کیسز کی ضمانت کی استدعا کی، عمران خان کل عدالت میں آنے کی پوزیشن میں نہیں تھے لیکن آج آگئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ہم عمران خان کو حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں، اگر سیکیورٹی نہ ہو تو آپ کہتے ہیں سیکیورٹی تھریٹ ہے، اگر آپ کہتے ہیں تو آرڈر کر دیتا ہوں تا کہ آئندہ سیکیورٹی نہ ملے، آپ کو اپنا بیان ریکارڈ کرانا ہے بتا دیں

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ یہاں ہی بیان ریکارڈ کرا دیتے ہیں اس پر عدالت نے کہا کہ بیان ریکارڈ کرانے کا ایک طریقہ ہے اس کی آپ نے پیروی کرنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button