سٹیسیاست

اقلیتی برادری کے بچوں کے “چارٹر آف ڈیمانڈ“ پیش کرنے کی کاوش سراہتا ہوں۔ محمد بلیغ الرحمن

بچے پاکستان کا روشن مستقبل ،مسیحی،ہندو، سکھ و دیگر مذاہب کے بچوں کو گورنر ہاوس میں خوش آمدید ، گورنر پنجاب

لاہور (خبرنگار)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاوس لاہور میں سینیٹر، چیئرمین پاکستان کرسچین کونسل انٹرنیشنل (پی سی سی) کامران مائیکل کی سربراہی میں مینارٹی چلڈرن لیڈرشپ (MCLD) کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں ایم سی ایل ڈی کی نیشنل کوارڈینیٹر زبیا کامران، پراونشل کوآرڈینیٹر سجر شہزاد اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بچے شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور وہ مسیحی،ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے بچوں کو گورنر ہاوس میں خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے بچوں کی جانب سے “چارٹر آف ڈیمانڈ“ پیش کرنے کی کاوش کو بھی سراہتا ہوں۔ گورنر پنجاب نے مذید کہا کہ حکومت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق تمام اقلیتوں کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھنے پر کامل یقین رکھتی ہے۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی برادری کو مکمل معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتیں ملکی ترقی کیلئے دفاع، تعلیم،صحت،انصاف،امن وعامہ،فیصلہ سازی سمیت تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وطن عزیز پر جب بھی دشمن نے میلی آنکھ ڈالی یا کوئی اور مشکل کی گھڑی آئی پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو گئی۔ پاکستان کی شہدا اور غازیوں کی تاریخ میں اقلیتی برادری تعلق رکھنے والے ہیروز بھی شامل ہیں۔ انصاف کا میدان ہو تو چیف جسٹس اے آر کرنیلئس جیسے عظیم قانون دان کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ گورنر پنجاب نے مذید کہا کہ حکومت وزیراعظم پاکستان،محمد شہباز شریف کی قیادت میں تمام پاکستانیوں بالخصوص اقلیتوں کو پر امن بقائے باہمی اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اور انہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق قومی ترقی کے لئے سماجی، معاشی اور سیاسی طور پر با اختیار بنا رہی ہے۔ ہم سب عید، کرسمس،دیوالی، بیساکھی ملک کے طول و عرض میں تمام مذاہب کے درمیان معاشرتی ہم آہنگی کی عکاسی کرتے ہوئے مناتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اقلیتیں مزید عزم اور حوصلےسے ملک کے امن اور ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ گورنر پنجاب نے بچوں پر زور دیا کہ اعلی اخلاقی اقدار اور مثبت سوچ اپنائیں سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں۔ تحقیق کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ ملک اور قوم کے خلاف کسی منفی پروپیگنڈا کا حصہ نہ بنیں۔ اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button