سٹیسیاست

جماعت اسلامی ڈیفنس سرکل کے صدر ذکی الدین شیخ کی جانب سے ڈیفنس میں عید ملن پروگرام کا اہتمام

حکمرانوں کے غیردانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے ملک میں نا صرف معاشی بحران بلکہ سیاسی بحران نے بھی سر اٹھا لیا ہے۔ لیاقت بلوچ

لاہور( خبرنگار)جماعت اسلامی ڈیفنس سرکل کے صدر ذکی الدین شیخ کی جانب سے ڈیفنس میں عید ملن پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی ضلع لاہور شرقی کے امیرڈاکٹر محمود احمد خان، پی پی 156سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میاں خبیب نذیر، پی پی 156کے امیر میاں عمران شریف، وقاص وحید، شفیق رضوان سیمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔ لیاقت بلوچ، ذکی الدین شیخ،ڈاکٹر محمود احمد اور میاں خبیب نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔ملک نازک دور سے گزر رہاہے۔ حکمرانوں کے غیردانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے ملک میں نا صرف معاشی بحران تھا اب سیاسی بحران نے بھی سر اٹھا لیا ہے۔امن و امان کو صورتحال بھی خراب ہے۔ان حالات میں عوام صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پنچائیں،یہ صرف اور صرف ہمارے ملک کا نقصان ہے۔حالات بڑی تیزی کے ساتھ خطرناک صورتحال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر مہنگائی کے طوفان کے خلاف لاہور کے گلیوں، محلوں سے احتجاجی تحریک کا شروع کریں گے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں بنیادی ضروریات زندگی، بجلی، گیس، اشیائے خورونوش پر سبسڈی بحال کی جائے، پٹرول کی فی لٹر قیمت میں سو روپے، ادویات کے ریٹس میں پچاس فیصد کمی کی جائے، سول ملٹری بیوروکریسی کے ریٹائرڈ افسران کی بجائے خالی آسامیوں پر بے روزگار پی ایچ ڈی سکالرز اور دیگر ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے اور گیس، بجلی میٹروں کے کرائے ختم کیے جائیں۔ حکمران غیر ترقیاتی اخراجات اور فوج ظفر موج کے ہمراہ غیر ملکی دورے اور عیاشیاں بند کریں، بیوروکریسی اور حکومتی اہلکاروں کے لیے مفت بجلی، گیس، پٹرول کی سہولیات ختم کی جائیں اور بیرون ملک سے دولت واپس لائی جائے۔ عوام آئندہ الیکشنوں میں اعتمام کا اظہار کرے تو مہنگائی کے اگے بند باندھ کر دکھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button