سٹیسیاست

بلدیاتی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف عملی قدم، 16 شہروں کے لئے ‘بلدیہ شکایات ‘ موبائل فون ایپ تیاربلدیہ شکایات ایپ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھانے کا جائزہ لیا جائے – نگراں وزیر بلدیات براہیم مراد

لاہور (خبرنگار)پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف عملی قدم، 16 شہروں میں عوام کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے ‘بلدیہ شکایات کے نام’ موبائل فون ایپ تیار کر لی گئی۔ نگراں وزیر بلدیات براہیم مرادنے ہدایت کی ہے کہ اس ایپ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھانے کا جائزہ لیا جائے- شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے موثر مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کیا جائے۔ شفافیت کے لئے بلدیہ شکایات ایپ سمیت ڈیجیٹل گورننس کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں- ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت 23 ارب روپے کی لاگت سے 16شہروں میں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں- ان شہروں میں ڈسکہ، حافظ آباد، جہلم، کامونکی، مر یدکے، وزیرآباد، گوجرہ، جڑانوالہ، جھنگ، کمالیہ، اوکاڑہ، بہاولپور، بورے والا، خانیوال، کوٹ ادو اور وہاڑی شامل ہیں-جہاںفراہمی آب، نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر، پارکس اور بس اسٹینڈز کی تعمیر کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔یہ ایپ ان شہروں میں میونسپل سروسز کے بارے میں شہریوں کی شکایا ت دور کرنے کے لئے استعمال کی جا رہی ہے-
نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد کو پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے جنرل مینیجر محمود مسعود تمنا کی موبائل ایپ کے بارے میں بریفنگ دی- انہوں نے بتا یا کہ متعلقہ بلدیہ اہلکار شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہیں جس کی اطلاع شکایت کرنے والے شہری کوایس ایم ایس کے ذریعے کر دی جاتی ہے۔شہری آڈیو میسج کے ذریعے بھی اس ایپ پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ ایپ کے بارے میں شہریوں کو آگاہی دینے کے لئے خصوصی اینی میٹڈ ویڈیو بھی تیار کی گئی ہے۔ وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے ہدایت کی کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور یہ منصوبے مقررہ مدت کے اندر اندر مکمل کئے جائیں۔ پسماندہ علاقوں میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button