
قومی اثاثے کے ساتھ جنہوں نے ایسا کیا ان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے،خان صاحب سے دو سال پہلے دوستی ختم ہوگئی تھی۔
سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا
افسوس سے زیادہ دکھ ہے جنہوں نے جناح ہاؤس کا یہ حال کیا انہیں کیفر کردات تک پہنچانا چاہئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ 10 سال گزارے، جتنی جدوجہد کی ایسا کوئی تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا، ذوالفقار علی بھٹو کو سزا ہوئی، بینظیر کو شہید کردیا گیا، نواز شریف اور مریم نواز گرفتار ہوئے کسی نے ایسا سوچا نہ کیا۔
واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے کارکن تھے۔






