پاکستانسٹی

افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا ہمارا فخر ہیں

لاہور(خبر نگار)عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا ہمارا فخر ہیں۔ پاک فوج کے جوان آج بھی ملک کے لئے جانیں قربان کر رہے ہیں۔09 مئی کے واقعات میں ملک کا بہت نقصان ہوا۔ جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پاک وطن کی حفاظت کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ عدلیہ اور فوج عام آدمی کی امید ہیں۔ کسی کو بھی اپنے مفادات کے لیے اداروں کو نشانہ بنانے کا حق نہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کلب تا امریکن قونصلیٹ تک نکالی جانے والی استحکام پاکستان ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں سول سوسائٹی، وکلاء،مزدور تنظیموں کے نمائندوں اورسینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے شرکت کی۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے غریبوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ غریب مزدور دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔ بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔آٹا 180 روپے، جی 600 روپے، چاول چار سو روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے مافیا بیماریاں بانٹ رہا ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض پڑے ہیں۔ آج ادویات کی قیمتوں میں مزید 20 فیصد مزیداضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈالر 301 روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ر

وپے کی قدر میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے ایک تو ملک میں مہنگائی ہے دوسرے مافیا نے خود ساختہ مہنگائی کر رکھی ہے۔ ملک ڈیفالٹ کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن سیاستدانوں کی آپس کی لڑائیاں ختم نہیں ہو رہی۔ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی لیکن اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ آئی۔ ڈی سی لاہور ملاوٹی اشیاء اورخود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ کریں۔ ورنہ ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button