
شہر بھر میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں /تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا
لاہور (خبرنگار)کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے ایونیو ون اور جوبلی ٹاﺅن میں میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر کارروائی کی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرایونیو ون اور جوبلی ٹاﺅن میں متعدد املاک کو مسمار کر دیا۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاﺅسنگ کیپٹن (ر )شاہمیر اقبال کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ فائیو اظہر علی نے کی۔جزوی طور پرمسمار کی گئی عمارتوں میں پبلک ہیلتھ ، ماربل سٹور ، بلڈنگز اور نجی سکول شامل ہیں۔ ایل ڈی اے عملے نے آپریشن کے دوران ایونیو ون میں پلاٹ نمبر43بلاک سی ،پلاٹ نمبر48بلاک سی ،پلاٹ نمبر44بلاک ایم پر بنائی گئی تجاوزات کو جزوی طور پر مسمار کر دیا۔جوبلی ٹاﺅن میں پلاٹ نمبر208بلاک ایف ، پلاٹ نمبر99بلاک بی ،پلاٹ نمبر310بلاک اے ، پلا ٹ نمبر257بلاک ای،پلاٹ نمبر543بلاک اے اور پلاٹ نمبر581بلاک اے جوبلی ٹاﺅن کو مسمار کر دیا۔ مسمارکی گئی کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی نفری موقع پر موجودتھی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرشہر بھر میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں /تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔







