
2 لاکھ 4 ہزار800 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی، معلومات کے حصول کیلئے 45 ہزار684 کالز موصول ہوئیں.شہری ون فائیو (15)ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں،ایس پی رضا تنویر
لاہور (خبرنگار)
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے ستمبر جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق 15ایمرجنسی نمبر پر ستمبرمیں 24لاکھ 39 ہزار913 کالز موصول ہوئیں۔موصول شدہ کالز میں سے 5 لاکھ 66 ہزار267 کالز غیر متعلقہ تھیں۔معلومات کے حصول کیلئے 45 ہزار684 کالز موصول ہوئیں۔ٹوٹل 2 لاکھ 4 ہزار800 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔ستمبر کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ 8 ہزار239 کالز پر راہنمائی کی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاہورلاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے 1لاپتہ افراد کو اپنوں سے ملوایا گیا۔79موٹرسائیکلیں اور 05 گاڑی مالکان کے حوالے کی گئی۔ایس پی حسن رضا تنویر کاکہناتھا کہ 15 پر غیر متعلقہ کالز روکنے کیلئے (IVR) انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم نصب کیا گیا ہے، شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ضرورت کے وقت ہی کال کریں۔15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔







