سٹی

کمشنرلاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے انسداد پولیو مہم ”پولیو کے دو قطرے۔۔بچہ اور خاندان دونوں محفوظ“ کے حوالے سے جی پی او اور نابھہ روڈ کے محلوں کا دورہ کی

لاہور(خبر نگار) کمشنرلاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے انسداد پولیو مہم ”پولیو کے دو قطرے۔۔بچہ اور خاندان دونوں محفوظ“ کے حوالے سے جی پی او اور نابھہ روڈ کے محلوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بچوں کو پولیو قطرے پلائے اور انگوٹھوں پر نشان لگائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بچوں کو پولیو قطرے پلوانا قومی فرض ہے۔ اپنی نسل کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنائیں۔ کمشنر لاہور نے گھروں پردستک اور نشاندہی دیکھ کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پولیو قطروں کے حوالے سے کمشنر لاہور نے گلیوں میں موجود بچوں کے انگوٹھوں کو متفرق طور پر چیک بھی کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں پولیو ٹیموں نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے کا آغاز کر دیاہے۔ 13 سے19 فروری تک مہم میں 21 لاکھ بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پورے شہر میں 6360 ٹیمیں گھروں میں جاکر قطرے پلا رہی ہیں۔ ٹرانزٹ پوائنٹس، لاڈی اڈوں اور ہسپتالوں میں بھی خصوصی ڈیسک قائم ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button