صحت

عوام الناس کو سستی پروٹین کی فراہمی ہم سب کا عزم ہے: سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب مسعود انور

سیکرٹری لائیوسٹاک کے لاہور میں واقع نجی پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کے دورے

لاہور(خبر نگار) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب مسعود انور نے لاہور کے مضافات میں واقع نجی پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے محرکات کا جائزہ لینے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔لاہور کے مضافات میںموقع مختلف نجی پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کے دورہ کے دوران سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس ضمن میں خام اجناس کی دستیابی ، کوالٹی کنٹرول اورمارکیٹنگ نظام کے تفصیلی جائزہ سے بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی کیلئے سفارشات مرتب کی جارہی ہیں۔اس ضمن میں محکمہ لائیوسٹاک اور نجی شعبہ سے سٹیک ہولڈرز نے حال ہی میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنسز لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد بھی کیا ہے۔جس میں پولٹری سیکٹر کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیااور ماہرین سے ممکنہ حل کے لیے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پولٹری سیکٹر سے لاکھوں لوگوں کا روزگار بھی وابسطہ ہے۔ نیز پولٹری انڈسٹری، محکمہ انڈسٹریز اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے عوام الناس کو سستی پروٹین کی فراہمی ہم سب کا عزم ہے۔دورہ کے دوران ڈائریکٹر لاہور ڈویژن لاہور ڈاکٹر کنور محمد نعیم بھی سیکرٹری لائیوسٹاک کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button