پاکستانتازہ ترینسٹیسیاستصحت

میری خوشیوں میں شریک ہونے والے تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں ڈاکٹر سعید الہی

ڈاکٹر سعید الہی ایک شخصیت نہیں ایک فلسفہ ہیں ۔ ڈاکٹر مسعود شیخ

یحیئ الہی کی شادی میں سیاستدانوں۔ بیوروکریٹ۔افواج پاکستان۔ عدلیہ ۔ سیںئر صحافیوں کی شرکت

لاہور ( خبر نگار )

سابق وزیر صحت ڈاکٹر سعید الہیٰ کے بیٹے یحییٰ الہی کی تقریب ولیمہ میں گورنر گلگت بلتستان ۔سابق گورنر پنجاب جناب بلیغ الرحمن ۔صوبائی اور وفاقی وزرا۔ سیکٹریز۔ میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کے پرنسپلز اور وائس چانسلرز ۔سینیئر ڈاکٹرز ۔پروفیسرز۔عدلیہ ۔ افواج پاکستان . سینئیر صحافی .کالم نگار وں اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس تقریب کو یادگار بنا دیا ۔ وزیر اعظم پاکستان۔ وزیر اعلی ۔ چیئرمیں سینٹ کی جانب سے بھی خصوصی تحنیتی پیغامات اور پھول بھجوائے گئے۔ اس دوران میڈیا کے نمائیندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید الہی نے کہا کہ میں اپنے دوست احباب اور رفقا کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کی خوشیوں میں شرکت کی اور اس دوران دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان افراد کے ساتھ چار سے پانچ دہا ئیؤں سے تعلق اور دوستی ہے۔ اس دوران ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ ڈاکٹر سعید الہی ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک فلسفہ ہۓ اور ہر طبقہ فکر میں انکے معتقدیں کی تعداد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے۔اج کی یہ تقریب صوبے کی سب سے بڑی تقریب بن گئی اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی اس میں بھرپور شرکت میں انکی شخصیت کا جادو اور کرشمہ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور سیاستدان اور چیئرمین ریڈ کریسنٹ انہوں نے جو کام کئے انکا کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی۔ حفیظ اللہ نیازی کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نئے شادی شدہ جوڑے کو نیک تمنائیں دیں

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button