سٹی

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

لاہور(خبر نگار)شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل اور رجسٹرار یونیورسٹی بابر علی خان نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکشن لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے کیا گیا
طالبات نے اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے پبلک سروس میسیجز بھی بنائے جن میں سے نمایاں پبلک سروس میسج بنانے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے
تقریب کا مقصد لوگوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کو اجاگر کرنا تھا
تقریب میں چیر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن ڈاکٹر سمیرا بتول نے طالبات کی جانب سے بنائی گئی وڈیوز کو سراہا
ٹریفک ایجوکیشنل آفیسر فیصل محمود اور انسپکٹر فہمیدہ ذیشان نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا
سٹی ٹریفک پولیس کے تعاون سے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبات کے لیے موبائل لائسنس وین کی سہولت کا انتظام بھی کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button