سٹیکھیل

سکواش کوچ جہانزیب مسعود نے امریکہ میں پاکستان کا نام روشن کردیا

یو ایس سکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے سال کے بہترین کوچ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے ہاکستانی بن گۓ

عالمی جونیر چیمپئن حمزہ خان حذیفہ ابراہیم اور اشعب عرفان سمیت کئ پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کر چکے. پاکستانی ہونے پر ہمیشہ فخر ہے، اعتماد کرنے والے تمام لوگو کا شکر گزار ہوں۔ جہانزیب مسعود

لاہور (رپورٹ: محمد بابر) یو ایس سکواش ایسوسی ایشن نے کھیل کے لئے گراں قدر خدمات کے اعتراف
میں پاکستانی نژاد کوچ جہانزیب مسعود کو امریکہ کے ممتاز کوچنگ ایوارڈ سے نواز دیا۔ جہانزیب مسعود کو سال کے بہترین کوچنگ ایوارڈ یوایس او پی سی کیلئے نامزد کیا گیا ہے جو امریکہ میں سکواش کے کھیل کے فروغ کیلئے ان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ انہیں یہ اعزاز رواں برس کے آخر میں شاندار تقریب کے دوران دیا جاۓ گا۔ جہانزیب خان نے بہتر مستقبل کیلئے بارہ برس قبل امریکہ جانے کا فیصلہ کیا جہاں انہوں نے ہیوسٹن سکواش کلب کی بنیاد رکھی جہاں ایک سٹوڈنٹ سے شروع ہونے والی کہانی آج ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی تک پہنچ چکی ہے۔ ان کی کوچنگ میں لاتعداد بچوں نے اپنے سکواش کیرئیر کا آغاز کیا جن کی اکژیت قومی و بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ امریکہ میں کامیاب زندگی گزارنے کے باوجود جہانزیب نے ایک دن کے لئے بھی پاکستان سے اپنا تعلق ختم نہیں کیا اور آج ہیوسٹن سکواش کلب پاکستانی کھلاڑیوں کا دوسرا گھر بن چکا ہے۔32 سال بعد پاکستان کو عالمی چیمپئن کا اعزاز دلانے والے ورلڈ جونیئر چیمپئن حمزہ خان، ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی حذیفہ ابراہیم، اشعب عرفان سمیت کئی کھلاڑیوں کی کوچنگ بھی جہانزیب مسعود نے ہی کی اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس موقع پر جہانزیب مسعود کا کہنا تھا کہ میں آج جس مقام پر ہوں اس پر اللہ تعالی کے بعد اپنے والدین، اہل خانہ اور ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے امریکہ آنے کے بعد میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ میرا تعلق پاکستان سے ہے جس پر ہمیشہ فخر کرتے ہوئے اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے نہایت فخر کی بات ہے کہ میں نے ہیوسٹن سکواش کلب قائم کیا جہاں آئندہ ماہ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں دینا بھر سے250 بہترین کھلاڑی حصہ لیں گے میری دعا ہے کہ گزشتہ برس کی طرح اس بار میرے کلب ہیوسٹن سکواش کلب میں ہونے والی ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل پاکستانی کھلاڑی کے نام ہو۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button