پاکستانتعلیمسٹی

اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر او پیپر لیک آوٹ کرنے کا الزام

یوای ٹی کی سینڈیکیٹ نے حافظ شہبازکو چیئرمین کے عہدے سے فارغ کردیا،انکوائری کی سفارش

لاہور (خبر نگار ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی ،انجینئر شعیب صدیقی ،ساجدہ ونڈل ،مجاہد چٹھہ سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر کی درخواست پر غور کیا گیا جس میں انہوں نے چیئرمین شعبہ اسلامیات ڈاکٹر حافظ محمد شہباز پر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر اور پی ایچ ڈی کا پیپر لیک آوٹ کرنے کا الزام لگایا تھا،اجلاس میں ارکان نے اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز ویڈیو اور مواد کی اوررپی ایچ ڈی کا پیپر لیک آوٹ کرنے کے الزامات کی روشنی میں قراردیا کہ شعبہ اسلامیات کے چیئرمین مس کنڈیکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا حافظ محمد شہباز کو اس کے عہدے سے فارغ کیا جائے انکے خلاف انکوائری کی سفارش کی گئی اور شعبہ اسلامیات کو ڈین نیچرل سائنسز ڈاکٹر شاہد رفیق کی نگرانی میں دے دیا جائے۔ اس سے قبل محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بھی اپنے مراسلوں میں حافظ شہباز کے مس کنڈیکٹ پر رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر محمد شہباز نے کچھ عوامی اجتماعات میں اقلیتوں کے خلاف کھل کر بات کی اور اقلیتی رہنماؤں کے چند نام بتائے کہ وہ جہنم میں جائیں گے۔ اس معاملے پر اقلیتی برادری نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس کے تدارک کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے کو پورے ملک میں سوشل اور پرنٹ میڈیا نے اجاگر کیا۔ ڈاکٹر محمد شہباز نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے بدامنی اور مذہبی انتشار کی صورتحال پیدا کی ہے جو یونیورسٹی کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بنی ہے۔ اس نے ماتحتوں کے خلاف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ دیگر عملے کو مسلسل ذہنی اذیتیں دی۔

15 Comments

  1. Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?

  2. I’ve been browsing online more than 3 hours today, yet I never found any interesting article like yours. It is pretty worth enough for me. Personally, if all web owners and bloggers made good content as you did, the net will be a lot more useful than ever before.

  3. Can I just say what a comfort to uncover a person that actually understands what they’re discussing online. You definitely know how to bring an issue to light and make it important. More people have to check this out and understand this side of the story. I was surprised that you are not more popular since you surely have the gift.

  4. Wow that was odd. I just wrote an really long comment but after I clicked submit my comment didn’t show up. Grrrr… well I’m not writing all that over again. Regardless, just wanted to say fantastic blog!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button