پاکستانسیاست

پی ایم ایس سندھ کے زیر تربیت افسران کا پنجاب سول سیکرٹریٹ کا مطالعاتی دورہ

پنجاب میں تقرر تبادلوں میں سفارش کا خاتمہ کیا گیا ہے، صوبہ میں بیوروکریسی میں تقرریاں صرف میرٹ پرکی جاتی ہیں۔ چیف سیکرٹری

وفد نے پنجاب حکومت کے صوبے کی ترقی و خوشحالی اور گڈ گورننس کیلئے اقدامات کو مثالی قرار دیا

لاہور(خبر نگار) ساتویں سول سروسزٹریننگ پروگرام کے تحت زیر تربیت صوبائی منیجمنٹ سروس سندھ کے افسران نے منگل کے روز پنجاب سول سیکرٹریٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔و فد کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی نظم اور تعلیم و صحت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ پنجاب میں تقرر تبادلوں میں سفارش کا خاتمہ کیا گیا ہے اورصوبہ میں بیوروکریسی میں تقرریاں صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی کارکردگی کی جانچ کیلئے کے پی آئیز متعارف کرائے گئے ہیں اوروزیر اعلیٰ پنجاب خود افسران کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہیں۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ پرائس کنٹرول، صحت، تعلیم اور صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ
دیہی علاقوں میں گورننس، سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے ستھرا پنجاب پروگرام شروع کیا گیا ہے اورتعلیم، صحت، معاشی اورسماجی شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
وفد نے پنجاب حکومت کے صوبے کی ترقی و خوشحالی اور گڈ گورننس کیلئے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔وفد نے مقبرہ انارکلی، آرکائیو میوزیم سمیت سول سیکرٹریٹ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button