پاکستانسٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں لاء لاء اینڈ آرڈر کا 11 واں اجلاس منعقد

اجلاس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین جبکہ صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور متعلقہ افسران نے بریفنگ دی, شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر 514 جلوسوں جبکہ 917 مجالس پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے خواجہ سلمان رفیق

لاہور( خبر نگار) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں لاء لاء اینڈ آرڈر کا 11 واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین جبکہ صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔پولیس و متعلقہ اداروں کو شہدائے کربلا کے چہلم اور داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی گئی۔
صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر 514 جلوسوں جبکہ 917 مجالس پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے۔شہدائے کربلا کے چہلم پر صوبہ بھر میں پاک آرمی و رینجرز کی 43 کمپنیاں فرائض سر انجام دیں گی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ محکمہ داخلہ پنجاب میں خصوصی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے۔صوبہ پنجاب کے امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اجلاس میں مختلف اضلاع کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے بنگلہ دیش سے کرکٹ سیریز کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی ہدایت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، آئی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، رینجرز و متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button