تعلیمسٹی

عصری کاروبارکا سب سے گھناؤنا پہلواخلاقِ حسنہ سے محرومی ہے۔ مذہب واخلاق کو معاشی سرگرمی سے باہر نہیں نکالا جاسکتا۔ڈاکٹر تنویرقاسم

ہمیں اپنے ماحولیاتی فرائض اور ذمہ داریوں سے متعلق باخبر اور مستعد رہناہو گا ۔ڈاکٹر سید حبیب بخاری

آکیوپیشنل ہیلتھ ، سیفٹی اور پائیدار بزنس پریکٹسز کے عنوان پر دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب. کانفرنس میں ملائیشیا ، یو کے، مراکو، یو ایس اے، اٹلی ، تُرکی،آذر بائجان سے ماہرین نے بھی شرکت کی

لاہور ( خبر نگار) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کےڈائریکٹر ڈاکٹر تنویرقاسم نے کہا ہے کہ عصری کاروبارکا سب سے گھناؤنا پہلواخلاقِ حسنہ سے محرومی ہے ۔ مذہب واخلاق کو معاشی سرگرمی سے باہر نہیں نکالا جاسکتا ۔ یہ بات انہوں نےآکیوپیشنل ہیلتھ ، سیفٹی اور پائیدار بزنس پریکٹسز کے عنوان پر کوہسار یونیورسٹی مری میں دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس سے اپنے کلیدی خطاب میں کہی ۔وائس چانسلر ڈاکٹر سید حبیب بخاری کانفرنس کے پیٹرن انچیف تھے ۔ڈاکٹر تنویرقاسم کا کہنا تھا کہ انسان کومحض کماؤجانور بنا نا کوئی اعلیٰ اور ارفع مقصد نہیں۔پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن نے انڈیجنس پی ایچ ڈی سکیم شروع کی ہے جس کا مقصد مقامی صنعتوں سے ملکر سوسائٹی کو درپیش چیلنجز کا بذریعہ تحقیق مقابلہ کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ کاروباری اداروں کی بنیادی اقدار ہونی چاہییں۔ مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر ملازمین اور آپریشنز، دونوں ہی خطرے میں ہوں گے۔ وائس چانسلر سید حبیب بخاری نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سائٹس پر محفوظ ترین حفاظتی ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ہمیں اپنے ماحولیاتی فرائض اور ذمہ داریوں سے متعلق بھی باخبر اور مستعد رہناہو گا ۔ پاکستان کے لیے آکیوپیشنل ہیلتھ اور سیفٹی اور پائیدار بزنس پریکٹسز کو اپنانا نہایت ضروری ہے ۔ مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید حسین مصطفیٰ گیلانی کانفرنس کے آرگنائز ر تھے ۔کانفرنس میں ملائیشیا ، یو کے، مراکو، یو ایس اے، اٹلی ، تُرکی،آذر بائجان سے ماہرین نے بھی شرکت کی ۔ کانفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار، آقا شبیر حالائی نے بھی خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button