
یہ بات انہوں نے کوئٹہ آمد کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیر داخلہ کی آمد کا مقصد یہاں کے عوام کو بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ہم لوگ کھڑے ہیں جو یہ فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں، بلوچستان کے معاملے پر بہت کام ہورہا ہے ۔
وزیراعلیٰ جو کچھ مانگ رہے ہیں انہیں وفاق کی مکمل حمایت حاصل ہے، جو کچھ بلوچستان میں ہوا ہمیں اس پر دکھ ہے، یہ واقعات قابل برداشت نہیں، قتل و غارت کے ان واقعات سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا انہیں بہت جلد ایک ’’اچھا میسج‘‘ مل جائے گا۔
صحافی کے سوال پر وضاحت دی کہ ایس ایچ او کہنے کا مقصد یہ نہیں کہ صرف ایک ایس ایچ او ہی آپریشن کرے گا مطلب یہ کہ چھوٹی کارروائی ہوگی، بلوچستان سب سے بڑا صوبہ ہے آپ وہاں چپے چپے پر فورسز نہیں لگاسکتے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری چار ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں ہیں دہشت گرد ریکی کرتے ہیں وہاں کوئی بھی ایک انچ ڈھونڈ کر وہاں کارروائی کردیتے ہیں، وہ سب سے ہلکا ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں بسوں سے مسافروں کو اتارتے ہیں اور مار کر بھاگ جاتے ہیں، حکومت ریسپانس دے رہے ہیں۔






