پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

آج سے ’حق دو عوام کو‘ تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز کررہے ہیں، امیر جماعت اسلامی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹاؤن لاہور میں ممبر شپ مہم کے افتتاح اور اجتماعی ناشتے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف،امیر لاہور ضیاء الدین انصاری،نائب امیرپنجاب وسطی وقاص احمد بٹ،امیر غربی لاہور عبدالعزیز عابد،امیرزون عبدالقیوم گجر و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

پاکستان کسی جرنیل،بیوروکریٹ یا سیاستدان کا نہیں،ریاست کا مطلب فوج اور عدلیہ نہیں بلکہ عوام ہے۔ ن لیگ،پی پی فارم سینتالیس کی بنیاد پر اقتدار میں قابض ہیں،ان سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں بلکہ پیسے کی بنیاد پر شمولیتیں ہوتی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اہل بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان میں لڑیں گے، مجتمع ہو کرپرامن سیاسی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ آج سے حق دو عوام کوتحریک کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کررہے ہیں،ہر خاص و عام کو دعوت دیتا ہوں کہ جماعت اسلامی کے ممبر بنیں۔

اس وقت واحد جماعت اسلامی ہے جو عوام کی نمائندگی کررہی ہے، بنیادی حقوق کی بات کرتی ہے، خدمت جماعت اسلامی کی بنیاد میں شامل ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں حکومت اور اپوزیشن دونوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اپنی باری کا انتظار کرو اور اقتدار میں آکر لوٹ کھسوٹ کرو۔

قیام پاکستان سے لے کر آج تک جماعت اسلامی میدان میں کھڑی ہے، خدمت کا کام ہو یا نوجوانوں کی تربیت،زلزلہ ہو یا سیلاب،نظریاتی ہو یا جغرافیائی لڑائی ہم نے ہر وقت قربانیاں دی ہیں۔ ہم نے پاکستان کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے نہیں دینا،بنو قابل کے زیر اہتمام ملک بھر میں فری آئی ٹی کورسز کا دائرہ وسیع کریں گے اور ڈگری پروگرام تک لے کر جائیں گے۔ ان شاء اللہ پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے،مثالی ریاست بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button