سٹی

دیہی خواتین کے عالمی دن کو قومی دن کے طور پر منایا جائے۔ ام کلثوم سیال

صنفی مساوات کے فروغ کےلئے سیاسی شراکت کےلئے ضلع کی سطح پر خواتین کی نمائندگی بڑھائی جائے ۔سائیکوپ

مظفرگڑھ ( خبر نگار )دیہی عورت کے عالمی دن کے موقع پر سائیکوپ ( سوشل یوتھ کونسل آف پیٹریاٹس )کی چیئر پرسن ام کلثوم سیال نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان دوسرے ممالک کی طرح دیہی خواتین کے عالمی دن کو قومی دن کے طور پر منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات کے فروغ کےلئے سیاسی شراکت کےلئے ضلع کی سطح پر خواتین ک نمائندگی بڑھائی جائے۔ مقامی حکومتوں کے نظام میں خواتین کی نمائندگی 50فیصد کی جائے۔صنفی بنیادوں پر تشدد کے واقعات کے روکنے کےلئے کمیونٹی آگاہی مہم اور پولیس اہلکاروں کی تربیت کی جائے۔ خواتین کی معاشی ترقی اور خود مختاری کےلئے خواتین کو بھی مردوں کی طرح برابر کسان تسلیم کی جائے۔ وراثتی منتقلی کے عمل میں خواتین ک شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ ہنر مند خواتین کےلئے ضلعی سطح پر بزنس سپورٹ مراکز بنائے جائیں۔ خواتین اور بچیوں کی تولیدی صحت کےلئے ہائی سکولوں میں غذائیت اور صحت و صفائی اور آگاہی کےلئے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ دیہی خواتین اور بچیوں کی بنیادی تعلیم تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ کم عمری کی شادی کی سرکاری سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے۔ پولیس کو خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کےلئے بنائے گئے قوانین پر آگاہی دی جائے۔ دیہی خواتین کی ذہنی اور جسمانی صحت اور اعتماد کو بحال کرنے کےلئے کھیل اور سلیف ڈیفنس کی تربیت دی جائے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ و ہ خواتین کے مسائل بھی اپنے پروگراموں کو حصہ بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button