انٹر ٹینمنٹ

دیپیکانے آنے والی فلم ’پراجیکٹ کے‘ کیلئے 10کروڑ روپے سے زیادہ معاوضہ وصول کیا

شاہ رُخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے بعد اب دیپیکا پڈوکون ساؤتھ انڈین فلموں کے سُپر اسٹار پربھاس کے ساتھ نئی فلم ’پراجیکٹ کے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
دیپیکا کو اُن کی آنے والی فلم ’پراجیکٹ کے‘ کیلئے 10 کروڑ روپے سے زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے۔
مشہور ہدایتکار ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پربھاس اور ا کوئین ڈیپیکا پڈوکون کے ساتھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی جلوہ گر ہوں گے۔
حالیہ دنوں میں دیپیکا نے عالمی سطح پر کافی شہرت حاصل کی ہے کئی بین الاقوامی لگژری برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نامزد ہونے کے بعد انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر نے کا اعزاز حاصل کیا۔ان دنوں اداکارہ پیرس فیشن میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button