سٹی

عید کے دنوں میں شہروں کی مکمل صفائی یقینی بنائیں۔

مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کے خلاف کریک ڈاون کریں- محمد علی رندھاوا کمشنر لاہور

لاہور (خبر نگار) لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوانے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں شہروں کی مکمل صفائی یقینی بنائیں۔ ضروری فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کے خلاف کریک ڈاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اے سیز بس، ویگن اڈوں کے دورے کریں۔ سرکاری کرایہ نامہ بس کی نمایاں جگہ پر آویزاں کرائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گندم خریداری کا عمل صرف عید کے دن بند ہوگا۔ باقی دنوں میں جاری رہے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کھانے کے سٹالز دکانوں ریستورانوں کو چیک کرے۔ میونسپل کمیٹیوں کی ٹیموں کو قبرستانوں کی صفائی پر فوری مامور کیا جائے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں 12 سپیشل سکواڈز بسوں کے کرایوں کو چیک کررہے ہیں۔ تمام محکمے اور اتھارٹیز عید گاہوںو راستوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور پولیس نے عید پر سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محکمہ اوقاف سرکاری مساجد میں نماز عید کے اوقات سے شہریوں کو آگاہ کرے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت عید پر میونسپل و سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لاہور افضال کوثر سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button