پاکستانتازہ ترینجرم و سزا

سوات میں سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن میں دھماکے، 12 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں دو دھماکے12 سے اہلکار شہید جبکہ 53اہلکار زخمی ہو گئے۔

 پولیس نے تصدیق کی کہ تحصیل کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ کے اندر دھماکا ہوا لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد تھانے کے کمرے کی چھت گرگئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کی عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔

اس حوالے سے ڈی ایچ او نے بتایا کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور دھماکے کے بعد زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button