سٹیکھیل

مایہ ناز کرکٹر سدرہ امین کی سی آئی اے ہیڈکوارٹر کوارٹرز آمد

لاہور (خبر نگار)
مایہ ناز کرکٹر سدرہ امین کی سی آئی اے ہیڈکوارٹر کوارٹرز آمد، اس موقع پر
انٹرنیشنل سٹار کی فیملی کے ہمراہ ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک سے خصوصی ملاقات ہوئی قومی سٹار بیٹسمین سدرہ امین پولیس کانسٹیبل محمد امین کی بیٹی ہیں۔
سدرہ امین پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی خاتون کرکٹر کا اعزاز رکھتی ہیں،
سدرہ امین آئرلینڈ کیخلاف 176 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، اس موقع پر سدرہ آمین کا کہنا تھا کہ
پوری پولیس فورس کی نمائندہ ہوں،پاکستان کی طرف سے کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے اور میں ایک سی آئی اے پولیس کانسٹیبل کی بیٹی ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں

اس موقع پر
ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے انٹرنیشنل قومی کرکٹر سدرہ امین کو گفٹ بھی دیا اور ایس ایس پی سی آئی اے کا قومی کرکٹر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔سدرہ امین نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے،ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ
تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی نمایاں کارکردگی حوصلہ افزا بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button