تعلیمسٹیصحت

سمو گ کے خاتمے کیلئے تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی کلب بنائے جائیں۔سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب

لاہو ر میں قائم 61تعلیمی اداروں میں 6500 پودے لگائے جاچکے ہیں۔سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے اجلاس

لاہور(خبر نگار) سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے کہا ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے اور سموگ و آلودگی پر قابو پانے کے لیے تعلیمی اداروں میں بھر پور آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ سکول، کالجزاور دیگر تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی کلب بنانے پر زور دینا ہوگا تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے عوام میں شعور پیدا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
اجلاس میں محکمہ ڈائریکٹر تحفظ ماحول پنجاب نسیم الرحمن شاہ، ڈی ایس پی کشور سلطان، سکول ایجو کیشن، انڈسٹری، جنگلات، پی ایچ اے، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔نمائندہ سکول ایجوکیشن نے دوران بریفنگ بتایا کہ لاہو ر میں قائم 61تعلیمی اداروں میں 6500درخت لگائے جاچکے ہیں اور مزید لگانے کا کام جاری ہے۔نمائندہ پی ایچ اے نے بتایا کہ شہر بھر میں ایک لاکھ 17ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ سیالکوٹ انٹر چینج پر پام اور دیگر اقسام کے درخت لگائے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں محکمہ زراعت کے نمائندے نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے کی روک تھام کیلئے جدید مشینری کے استعمال کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے نمائندے نے بتایا کہ گاڑیوں کی چیکنگ پر توجہ دی جا رہی ہے۔
زرور دیا جا رہ ا ہے جبکہ فٹنس سر ٹیفکیٹ کو لاز می قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے نمائندے نے بتایا کہ عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے تشہری مہم کیساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے روزانہ کی بنیاد پر ایئر پورٹ کوالٹی انڈیکس جاری کیا جا رہا ہے۔
محکمہ جنگلات کے نمائندہ نے اجلاس کو بتایا کہ شجر کاری کی بھر پور مہم چلائی جا رہی ہے۔ سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب نے کہا کہ ہم سب کوملکر سموگ کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے ایک روڈ میپ تشکیل دے کر اس کے مطابق آگے بڑھنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button