
ڈاکٹرز حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چند افراد کے مجرمانہ فعل کی سزا پوری قوم کومت دیں اور ہڑتال ختم کریں ۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ
لاہور ( خبر نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے چلڈرن ہسپتال میں بچی کی ہلاکت پر مشتعل افراد کی جانب سے ڈاکٹرز حضرات پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی ہلاکت پر مشتعل لواحقین کے چند افراد کا ڈاکٹرز پر تشدد قابل مذمت اور مجرمانہ فعل ہے ۔ زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے ۔ ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹر یت کے شعبے سے وابستہ تمام افراد ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں اگر اس طرح کسی کی ہلاکت پر ڈاکٹر ز حضرات کو تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا تو اس مسیحائی پیشے سے وابستہ ہونے کیلئے کوئی تیار نہیں ہوگا۔اس واقعہ کےبعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سرکاری ہسپتالوں میں مریض زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا اذیت کا شکار ہیں جن کا کوئی قصور نہیں ۔ پنجاب بھر میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین او ربچے صحت کی سہولیات سے محروم ڈاکٹرز کی توجہ کے منتظر ہیں ۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے لاہور سمیت صوبے بھر کے ینگ ڈاکٹرز سے اپیل کرتےہوئے کہا کہ وہ چند افراد کے مجرمانہ فعل کی سزا پوری قوم کومت دیں ۔ ڈاکٹرز حضرات ہسپتالوں میں ہڑتال کوختم کریں اور ہسپتالوں میں موجود زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجہ کی طرف توجہ دیں ۔ دو روز سے جاری ڈاکٹر ز حضرات کی ہڑتال سے ہسپتالوں میں علاج کے منتظر مریضوں اور ان کے لواحقین اپنے مسیحاؤں کی واپسی کے راہ ریکھ رہے ہیں ۔






