کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی بلال افضل کے ہمراہ حمایت اسلام دارالشفقت آمد
لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی نگران صوبائی وزیر پنجاب محکمہ سی اینڈ ڈبلیو وایکسائزبلال افضل کے ہمراہ حمایت اسلام دارالشفقت بے سہارا بچوں کیلئے سامان کا عطیہ اور سکالرشپس کے حوالے سے آمد پر چیئرمین دارالشفقت سہیل محمود بٹ اور صدر سید ضیا حیدر رضوی نے پرتپاک استقبال کیا۔ یونی لیور پاکستان نے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے خوارک کے 11سو کارٹن کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے سپرد کئے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور نگران صوبائی وزیر بلال افضل نے سامان حمایت اسلام دارالشفقت کے حوالے کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ حمایت اسلام دارالشفقت یتیم، بے سہارا اور غریب بچوں کا باوقار سہارا ہے۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا اور نگران صوبائی وزیر بلال افضل نے دارالشفقت کے بچوں کو خود گلدستے پیش کیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حمایت اسلام دارالشفقت کی صورت میں بے سہارا بچوں کو محفوظ گھر و تربیت گاہ حاصل ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ زلزلہ زدگان اور بچوں کیلئے یونی لیور کے عطیات نہایت قابل تحسین ہیں۔ نگران صوبائی وزیر پنجاب بلال افضل نے دارالشفقت کے فارغ التحصیل بچوں کو اپنے گروپ کی جانب سے سکالرشپس دینے کا اعلان کردیا۔