
مشیر کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے دونوں اضلاع میں کرکٹ سٹیڈیم ممنیزیم ہال ودیگر سپورٹس ویونیوز کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا
لاہور (خبر نگار)وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے جمعرات کے روز ساہیوال اور اوکاڑہ اضلاع کا دورہ کیا اور امن وامان کی صورتحال،مویشی منڈیوں کے قیام کا جائزہ لیا،کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال اورڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف نے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کو امن وامان کی صورتحال اور مویشی منڈیوں کے قیام کے بارے میں بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف نے بتایاکہ عیدالاضحی کے حوالے سے مکمل مذہبی ہم آہنگی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ ضلع میں 7مویشی منڈیاں بھی قائم کی گئی ہیں، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ساہیوال میں کرکٹ سٹیڈیم،ظفر علی سٹیڈیم،اتھلیٹک ٹریک منصوبے اور جمنیزیم ہال میں سپورٹس سہولیات کابھی معائنہ کیا،کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ڈی سی اوکاڑہ نے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کو ضلعی حکومتوں کی جانب سے سپورٹس سہولیات اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو مویشی منڈیوں میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے، مشیر کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے اوکاڑہ میں ای لائبریری، کرکٹ سٹیڈیم اور جمنیزیم ہال کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا اور افسران کوہدایت کی کہ کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے اقدامات کئے جائیں۔





