پاکستانسٹیسیاست

وزیر لائیو سٹاک کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات، گوشت کی تجارت کے مواقع پر تبادلہ خیال

حکومت پنجاب عالمی منڈیوں میں گوشت کی برآمدات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے، ابراہیم مراد

ولیم کے مکانیول نے لائیوسٹاک کی صنعت کے فروغ دینے میں صوبائی وزیر کی کوششوں کو سراہا

لاہور (خبر نگار) نگران وزیر لائیوسٹاک پنجاب ابراہیم حسن مراد نے امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول سے امریکی قونصلیٹ لاہور میں خصوصی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان گوشت کی تجارت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ حکومت پنجاب بین الاقوامی منڈیوں میں گوشت کی برآمدات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ آج کی ملاقات کا مقصد امریکہ اور پاکستان کے درمیان لائیوسٹاک کے شعبے میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے نئی راہیں تلاش کرنا تھا جس میں پنجاب سے گوشت کی برآمدات خاص طور پر شامل ہیں۔ ابراہیم مراد اور امریکی قونصل جنرل نے دیگر تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا جس سے نہ صرف لائیوسٹاک کی صنعت کو فائدہ پہنچے گا بلکہ دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول نے لائیوسٹاک کی صنعت کو بین الاقوامی منڈیوں میں فروغ دینے میں صوبائی وزیر ابراہیم مراد کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ امریکی قونصل جنرل نے وزیر لائیوسٹاک کو تجارتی تعاون کے لئے امریکی حکومت کی جانب سے یقین دہانی بھی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button