
لاہور (خبر نگار) پی ایچ اے اور محکمہ وائلڈ لائف کے درمیان بیس سالہ ایم او یو سائن تقریب کا انعقاد پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد طاہر وٹو اور ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف پنجاب مبین الہی نے ایم او یو سائن کیا۔ اس موقع پر پی ایچ اے اور محکمہ وائلڈ لائف کے افسران موجود تھے ۔معاہدے کے تحت جلو پارک اورسفاری پارک میں ہارٹیکلچر کے کام کو سرانجام دیا جائے گا۔ پی ایچ اے جلو پارک اور سفاری پارک کی خوبصورتی کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کودو لاکھ پلانٹ فراہم کیے جائیں گے ۔ پی ایچ اےمحکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین کوہارٹیکلچر کے کام کو سرانجام دینے کیلئے ٹریننگ دی جائے گی اور پی ایچ اے محکمہ وائلڈ لائف کے نرسری سیٹ اپ کی نگہداشت کے کام کو بھی سرانجام دے گا۔ پی ایچ اے اور محکمہ وائلڈ لائف کے درمیان ہونے والے اس بیس سالہ معاہدے کو ہر سال رینو کیا جائے گا۔







