پاکستانسٹیصحت

قران پاک امت مسلمہ کی ریڈ لائن ہے ۔ ڈاکٹر منیر ملک ایم ایس میو ہسپتال

سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف میوہسپتال کا مظاہرہ ، ڈاکٹرز ، نرسز ،پیرامیڈکس کی شرکت

لاہور (خبرنگار)میو ہسپتال لاہور نے ایم ایس ڈاکٹر منیر ملک کی قیادت میں سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے میں سینئر ڈاکٹرز ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ، نرسز ، پیرامیڈیکس سمیت ہسپتال کے دیگر عملہ نے شرکت اس موقع پر پر مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے سویڈن میں ہونے والے واقعہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ سویڈن قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے خلاف فی الفور کاروائی کرے ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر منیر ملک نے کہا کہ قران پاک امت مسلمہ کی ریڈ لائن ہے اور قران پاک کی بے حرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیںکی جاسکتی ۔ سویڈن کے واقعہ نے امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے جس سے مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے اسلئے سویڈن حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور قران پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو کٹہرے میں لائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button