سٹی
لیسکو افسران کے استعفی سے متعلق چند میڈیا ہاوسز پر چلنے والی خبریں گمراہ کن اور قطعی بے بنیاد ہیں۔ ترجمان لیسکو
لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بعض میڈیا ہاوسز پر لیسکو افسران کی جانب سے کام جاری نہ رکنے اور استعفی دینے کی بابت خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو۔ ایچ آر ڈائریکٹر اور چیف فنانشل آفیسر کی جانب سے استعفوں کی پیشکش کے خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق لیسکو میں تمام انتظامی امور قانون اور ضابطے کے مطابق سرانجام دیئے جاتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لیسکو انتظامیہ تمام کام قانون کے ضابطے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرانجام دیتی ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیسکو اپنے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہے۔