پاکستانتعلیمسٹی

پنشن و لیو انکیشمنٹ میں کمی اور سالانہ ترقی کی بندش ملازمین کی موت ہے۔ چوہدر ی سرفراز (آگیگا پاکستان)

وفاق اور دیگر صوبوں کے برابر تنخواہوں و پنشن میں اضافہ نہ کیا تو آج سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ رانا لیاقت علی پنجاب ٹیچرز یونین

وزیر اعظم پاکستان پنجاب میں 15لاکھ سرکاری ملازمین کے معاشی قتل عام و استحصال کا نوٹس لیں۔ چوہدری محمد علی

( خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید رانا،جام صادق، رانا انوار،راناالطاف ،طارق زیدی ،ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، افضل کیانی، چوہدری رفیق ،طاہر وڑائچ، ظفر جمال ،رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق،مرزا اختر بیگ، عابد محمود ڈوگر صفدر کالرو، شیکیل احمد چوہدری، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ اساتذہ سمیت ملازمین و محنت کش دیگر صوبوں کے برابر تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کے لئے سراپا احتجاج ہیں ۔پنشن ، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ کو ؎رننگ کی بجائے ابتدائی بنیادی پے سکیل پر یا اسے بند کرنا ملازمین و محنت کشوں کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے بلکہ ملازمین کی موت ہے ۔کیا وفاق و دیگر صوبوں کے برابر تنخواہوں و پنشن میں اضافہ مانگنا جرم ہے۔انتظامیہ منفی ہتھکنڈوں سے باز رہے ۔ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہم اپنے معاشی حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں ۔وزیر اعظم پاکستان کو سوچنا ہوگا کہ پنجاب ہی میں کیوں 15لاکھ سرکاری ملازمین ، محنت کشوں اور پنشنرز (خاندانوں) کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ کو یہ پیغام ہے کہ یہ سب ملازمین کے معاشی حقوق کے تحفظ کی جد وجہد ہے ۔انتظامیہ ہوش کے ناخن لے۔ڈرانے ، دھمکانے اور زبردستی سکول و دفاتر کھلوانے سے باز رہیں اگر آج ہم نے سستی اور تساہل سے کام لیا تو ملازمین و محنت کشوں کی زندگیاں برباد ہو جائیں گی۔دوران سروس اور بعد از ریٹائرمنٹ بھیک مانگے پر مجبور ہونگے۔آج 10جولائی کو پنجاب بھر کے ملازمین 10 بجے صبح ناصر باغ سے سول سیکرٹریٹ تک آل گورنمنٹ ایمپلائز گریند الائنس پنجاب کے زیر اہتمام پر امن احتجاجی ریلی اور دھرنا دیں گے یہ ہمارا جائز اور آئینی حق ہے ۔ہمارے مطالبات جائز ہیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔پنجاب بھر کے ملازمین بلاخوف و خطر اپنے جائز معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے ہر رکاوٹ کو توڑ کرآل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے احتجاجی پروگرام میں شرکت کریں جبکہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ملازمین و محنت کشوں سے دو وقت کی روٹی نہ چھینیں ۔پہلے ہی اساتذہ ، ملازمین ، محنت کش مہنگائی کے ہاتھوں فاقہ کشی پر مجبور ہیں ۔ان کا معاشی قتل عام بند کیا جائے ۔پنشن و لیو انکیشمنٹ ، سالانہ ترقی کی بندش، تنخواہوں اور پنشن میں کمی جیسے کالے قوانین کا خاتمہ فرمائیں وگرنہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرنیڈ الائنس پنجاب چوہدری سرفراز، رحمان باجوہ، خالد جاوید سنگھیڑہ، راجہ طاہر، پروفیسر ندیم اشرفی ، رخسانہ انور، ڈاکٹر طارق کلیم ، احسان چوہدری، مختار گجرکی قیادت میں ملازمین و محنت کشوں کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے آج 10جولائی سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنے کا آغاز کیا جائے گا جو تا تسلیم مطالبات جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button