
حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، صبح انڈیکس 60 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تیزی کا تسلسل دوپہر بارہ بجے تک دیکھنے کو ملا جو 155 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 45514.95 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اس دوران 20 کروڑ 67 لاکھ 4 ہزار 768 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں 60 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔







