پاکستانتازہ ترینسیاست

اسرائیل کا بیان چیئر مین پی ٹی آئی کے حق میں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل جو فلسطینیوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھا رہا ہے وہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، اصل میں اسرائیل کا بیان چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔

اسلام آباد کے علاقے شاہین چوک میں فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جاتے جاتے ریاست کو داؤ پر لگا دیا تھا۔ ہمیں مجبوراً آئی ایم ایف کے پروگرام کو اپنانا پڑا، معاشی بحالی کا پروگرام سامنے آ چکا ہے، ہماری حکومت کی مدت پوری ہونے کو بھی ایک مہینہ رہ گیا ہے۔

سابقہ حکومت نے ساڑھے 3 سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کیا، اللہ کا شکر ہے سوا سال کے میرے دور حکومت میں آٹے اور چینی جیسا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button