آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میو ہسپتال لاہور آمد، برن یونٹ میں زیر علاج ٹریفک وارڈن عدنان کی عیادت کی
آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈن عدنان کی خیریت دریافت کی، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ڈاکٹر عثمان انور کی ڈاکٹرز کو ٹریفک وارڈن عدنان کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت،
لاہور (خبر نگار، کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور برن یونٹ میں زیر علاج ٹریفک وارڈن عدنان سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے گذشتہ روز شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی سے جھلسنے والے ٹریفک وارڈن عدنان کی عیادت کی، آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈن عدنان کی خیریت دریافت کی، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر عثمان انور کی ڈاکٹرز کو ٹریفک وارڈن عدنان کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈن عدنان کے بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی اور دوران حادثات زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے، آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور کو ٹریفک وارڈن عدنان کی جلد صحت یابی کیلئے بھرپور خیال رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدنان کے بہترین علاج معالجے اور جلد از جلد صحت یابی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔







