وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی، او آئی سی کو امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی اور اس شیطانیت کو رکوانے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے۔
توریت، انجیل اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چلائیں گے۔
وزیراعظم کا کہناہے کہ ان واقعات کا تسلسل یہ اظہار کا نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
پورے عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہوگا، شیطان کے پیروکار اُس کتاب کی بے حرمتی کررہے ہیں ۔
یہ نفرت کا فروغ ہے جس کی عالمی قانون اجازت نہیں دیتا، یہ رویے قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے ہی شدید قابل نفرت اور قابل مذمت ہیں۔