سٹیصحت

لاہور جنرل ہسپتال میں داخل تشدد زدہ بچی کے علاج کیلئے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کادوسرا اجلاس منعقد

میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹرز نے زخمی بچی کا تفصیلی معائنہ کیا۔

لاہور(خبر نگار)لاہور جنرل ہسپتال میں داخل تشدد زدہ بچی کے علاج کیلئے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کادوسرا اجلاس منعقد ہوا اور میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹرز نے زخمی بچی کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر 15سالہ رضوانہ کے پورے جسم کا سی ٹی سکین بھی کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ بچی کے بازو میں فریکچر ہے زخم کچھ پرانے جبکہ جسم کے اندرونی گوشت اور مسلز میں اندرونی چوٹوں کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔میڈیکل بورڈ کی سفارش کی روشنی میں مزید ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ بچی کے بہتر علاج کے لئے مزید ادویات بھی شامل کر دی گئیں اور15سالہ بچی رضوانہ کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button