پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 2017میں نوازشریف کوپانامہ کا سہارا لے کر اقامہ پر نااہل کیا گیا کیونکہ پاکستان کی ترقی کو روکنا تھا جس کی عوام نے سزا بھگتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کی،ہم نے 15 ماہ میں اداروں کو نیلام نہیں دوبارہ کھڑا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں آج تاریخی پیمراترمیمی بل کو پاس کیا، میڈیا ہاؤسز میں کم از کم تنخواہ حکومت کی مقرر کردہ ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جان بوجھ پیٹرول کی قیمتیں واپس لی تھیں، جان بوجھ کر آئی ایم پروگرام کی خلاف ورزی کی گئی۔