تفصیلات کے مطابق سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی قونصلیٹ لاہور کے زیر اہتمام سی پیک منصوبوں پر میڈیا بریفننگ دی گئی اور لاہور کے صحافیوں کو اورنج لائن ٹرین کا دورہ کروایا گیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیس اورنج لائن مسٹر لی چن نے بتایا کہ پاکستان کے عوام باصلاحیت ہیں، پاکستانی انجینئرز نے اورنج لائن منصوبے کو کامیابی سے چلا کر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔
اورنج لائن میں شہریوں کو 7.30 روپے فی کلومیٹر سبسڈی دی جارہی ہے۔