سٹیسیاستصحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کھلاڑیوں کے زیر استعمال فوڈ سپلیمنٹ ٹیسٹ کرے گی

نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ

فوڈ سپلیمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون اور ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری تیار ہے۔ فوڈ پیکجنگ اور پروڈکشن ایریا ہائی جین کے حوالے سے بھی قانون سازی کر رہے ہیں۔ راجہ جہانگیر انور

لاہور(خبرنگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کھلاڑیوں کے زیر استعمال فوڈ سپلیمنٹ ٹیسٹ کرے گی۔نگران وزیر کھیل وہاب ریاض نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر سے ملاقات کی، فوڈ سپلیمنٹ قانون، ٹیسٹنگ صلاحیت پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیر کھیل وہاب ریاض نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر سے ملاقات کی، فوڈ سپلیمنٹ قانون، ٹیسٹنگ صلاحیت پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کھلاڑیوں کے زیر استعمال فوڈ سپلیمنٹ ٹیسٹ کرے گی۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ادارے کی کارکردگی، جاری اور مستقبل منصوبوں پر نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کو بریفنگ بھی دی۔صوبائی وزیر کھیل کی تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز سے ملاقات، تفصیلی بات چیت کی۔وزیر کھیل وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ غیر معیاری فوڈ سپلیمنٹ کے استعمال سے ہر سال بہت سے اچھے کھلاڑی متاثر ہوتے ہیں۔ فوڈ سپلیمنٹ ریگولیٹ اور آگاہی نہ ہونے سے کھلاڑیوں کو عالمی پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ سپلیمنٹ ٹیسٹنگ کے ساتھ نوجوان کھلاڑویوں کی آگاہی کے لیے فوڈ اتھارٹی مدد لیں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر کے تمام اتھلیٹس کی نیوٹریشن پروفائلنگ اور کونسلنگ کرے گی۔ صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ شاندار کارکردگی اور بہترین پلاننگ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے صوبائی وزیر کھیل کو بتا یا کہ فوڈ سپلیمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون اور ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری تیار ہے۔

دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے ملک ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔راجہ جہانگیر انور نے مزید بتایا کہ فوڈ پیکجنگ اور پروڈکشن ایریا ہائی جین کے حوالے سے بھی قانون سازی کر رہے ہیں۔ مزید برآں پنجاب بھر میں 3000 سیف فوڈ زون قائم کیے ہیں جہاں کھانا مکمل محفوظ ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا مزید کہنا تھا کہ سڑک کنارے ریڑھیوں کو محفوظ بنانے کے لیے نامع منصوبہ جلد لانچ کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض نے واضح کیا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے مربوط نظام تشکیل دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button